WRITE YOUR WOUNDS ON THE SAND AND CARVE YOUR BENEFITS ON STONE
The one who got slapped was hurt, but without saying anything, wrote in the sand:
"TODAY MY BEST FRIEND SLAPPED ME IN THE FACE."
They kept on walking until they found an oasis, where they decided to take a bath. The one who had been slapped got stuck in the mire and started drowning, but the friend saved him.
After he recovered from the near drowning, he wrote on a stone:
"TODAY MY BEST FRIEND SAVED MY LIFE."
The friend who had slapped and saved his best friend asked him, “After I hurt you, you wrote in the sand and now, you write on a stone, why?”
The other friend replied “When someone hurts us we should write it down in sand where winds of forgiveness can erase it away. But, when someone does something good for us, we must engrave it in stone where no wind can ever erase it.”
translated from
دو دوست ساحل کنارے سیر کے لیے نکلے دورانِ سیر ان دونوں میں کسے بات پر بحث چل نکلی بحث میں ایک دوست کو غصہ آ گیا اور اس نے دوسرے دوست کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا جس دوست کو تھپڑ لگا وہ خاموشی سے چلتا رہا اور کچھ دور جا کر اس نے ریت پر یہ لکھا
* آج میرے بہترین دوست نے مجھے تھپڑ مارا *
دونوں خاموشی سے آگے چلتے رہے جس دوست کو تھپڑ لگا تھا اس نے سوچا کہ سمندر میں نہایا جائے اس نے اپنا سامان سمندر کنارے رکھا اور نہانے چلا گیا دوسرا دوست کنارے پر کھڑا رہا سمندر میں وہ زرا گہرے پانی میں چلا گیا اچانک ایک زوردار لہر آئی اور وہ ڈوبنے لگا دوسرا دوست جو سمندر کنارے کھڑا تھا اس نے فوراَ اپنے دوست کو بچایا اور خیریت سے سمندر کنارے لے آیا جب اُس دوست کی حالت ذرا بہتر ہوئی تو وہ اٹھا اور ہتھوڑی اور لوہے کی کیل سے ایک بڑے پتھر پر یہ کُندہ کر دیا
* آج میرے بہترین دوست نے میری جان بچائی *
جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اور اس کی جان بچائی تھی اس نے پوچھا جب میں نے تمہیں تکلیف دی تو تم نے ریت پر لکھا اب اس پتھر پر کیوں لکھا ہے دوسرے نے جواب دیا جب کوئی آپ کو تکلیف پہچائے تو آپ اسے ریت پر لکھ دیں جہاں معافی کی آندھیاں اس کو مٹا دیں گی اور جب کوئی آپ کے ساتھ اچھائی کرے تو اسے پتھر پر کندہ کر دیں تاکہ رہتی دنیا تک مثال بن جائے.
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home